ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نسیم الدین اور رام ویر کو حکومت بننے پر جیل بھیجے گی بی جے پی؟

نسیم الدین اور رام ویر کو حکومت بننے پر جیل بھیجے گی بی جے پی؟

Sat, 14 Jan 2017 11:46:02  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 13؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے وزیر اعلی اکھلیش یادو سے سوال کیا ہے کہ بہوجن سماج پارٹی سے کس معاہدے کے تحت انہوں نے بدعنوانی کے الزامات سے گھرے نسیم الدین صدیقی اور ان کی بیوی سمیت رام ویر اپادھیائے کوالزامات سے بری کردیا ہے ۔ریاستی صدر نے کہا کہ اکھلیش یادو جرائم اور بدعنوانی کوتحفظ دینے کی کتنا بھی کوشش کرلیں،لیکن اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت آتے ہی ہم پھر ان معاملات کی تحقیقات کرائیں گے اور سبھی مجرم اور بدعنوان لوگوں کو جیل بھیجنے کا کام کریں گے۔موریہ نے الزام لگایا کہ یہ ایس پی-بی ایس پی کی اندرونی ملی بھگت ہی ہے، جس سے آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے معاملے میں ویجلنس کی طرف سے دستیاب کرائے گئے ثبوتوں کے برعکس بدعنوانی کے ملزمان کو کلین چٹ دے کر اکھلیش یادو نے بدعنوانی کو تحفظ دینے کے لیے بنائے گئے ایس پی-بی ایس پی اتحاد کو مضبوطی دی ہے۔موریہ نے کہا کہ کسی بھی ملزم کے اقبالیہ بیان کو ثبوت مان کر اس کو معصوم ثابت کرنے کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی کہہ رہی ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان باہمی اتحاد ہے، یہ دونوں پارٹیاں دوسرے کی بدعنوانی اور جرائم کو تحفظ فراہم کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2012میں اترپردیش کی عوام سے وعدہ کرنے کے باوجود نہ ہی جرائم اور بدعنوانی کی تحقیقات کرائی، نہ ہی کسی بدعنوانی کے ملزم کو جیل بھیج دیا۔


Share: